کراچی (عکس آن لائن)گیمینگ اور اینیمیشن کی دنیا میں یہ سینٹر گیم چینجر ثابت ہوگا، جامعہ این ای ڈی اور ignite کے مابین اس مفاہمتی یادداشت کیتحت نئی نسل میں کمپیوٹر گیمز اور انیمیشن کے ذریعے مثبت رجحانات کو فروغ دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، جنید امام ممبر آئی ٹی اور سی ای او igniteعاصم شہریار، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے جامعہ این ای ڈی میں منعقدہ تقریب میں کیا۔
اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کیمونیکیشن امین الحق نے کہا کہ گیمینگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے تناظر میں جامعہ این ای ڈی اور ignite کے مابین اس مفاہمتی یادداشت کیتحت نئی نسل میں کمپیوٹر گیمز کے ذریعے مثبت رجحان کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ سینٹر کے ساتھ پاکستان کا پہلا جدید ترین ورچوئل پروڈکش اسٹوڈیو بھی قائم کیا جارہا ہے.اسٹوڈیو میں جدید ترین کیمروں، آلات کی مدد سے گیمنگ و اینیمیشن کی عالمی معیار کی پروڈکش ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ گیمینگ اور اینیمیشن کی دنیا میں یہ سینٹر گیم چینجر ثابت ہوگا۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھاکہ ہمیں ٹیکنالوجی کے ہمقدم چلنا ہے اور اپنے نوجوانوں کو بھی وقت کی ضرورت کے پیش نظر آگے بڑھانا ہے۔
اس سینٹر میں سالانہ 2 ہزار طلبہ و طالبات کو فری مہنگے ترین اینیمیشن و گیمنگ کورسز کروائے جائیں گے۔اس فنڈنگ سے ناصرف گیمینگ اور اینیمیشن کو فروغ دیا جاسکے گا بلکہ سینٹر کی تعمیر سے معاشی بہتری کی راہیں ہموار ہو سکیں گی۔ جامعہ این ای ڈی میں پاکستان کے پہلے نیشنل سینٹر برائے گیمنگ اور اینمیشن کا قیام جامعہ سمیت پوری قوم اور بالخصوص ملک کے لیے خوش آئند ہے۔ جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق ڈھائی ارب کی فنڈنگ سے تعمیر کردہ یہ سینٹر، پاکستان کا پہلا گیمینگ اور انیمیشن سینٹر ہوگا۔ اس مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی سید غضنفر حسین اور igniteکے سی ای او عاصم شہریار حسین نے دستخط کئے۔پروجیکٹ فوکل پرسن دانش الرحمان اور ندیم ناصر بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر کراچی پولیس آفس پر حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔