عثمان خواجہ

گلین میکسویل کی ہندو لڑکی سے شادی، تقریبات کا آغاز

سڈنی (عکس آن لائن) آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کی دیرینہ گرل فرینڈ وینی رامن سے ہندو رسم و رواج میں شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے گزشتہ دنوں ایک نجی تقریب میں اپنی گرل فرینڈ وینی رامن سے شادی کی تھی، جوڑے کی اب ہندو رسم و رواج کے تحت شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا ہے جو تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔گلین میکسویل اور وینی نے انسٹاگرام پر اپنی ہلدی کی رسم کی ایک تصویر شیئر کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔واضح رہے کہ میکسویل اور وینی رامن 2 سال سے زیادہ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے تھے اور اْنہوں نے فروری 2020 میں انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔گلین میکسویل شادی کی وجہ سے دورہ پاکستان میں شریک نہیں ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں