اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو با اختیار بنانے کے حوالے سے آئینی امور جلد طے کر لیے جائیں گے تفصیلات کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر سے گلگت بلتستان کونسل کے ممبران نے ملاقات کی ملاقات کے دوران اہم امور زیر غور آئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے حکومت گلگت بلتستان میں تعلیم و صحت ، سیاحت اور معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ،
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کار گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ، گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں کثیر سرمایہ کاری متوقع ہے ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کونسل کی زیر نگرانی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامت اٹھائے جائیں گے۔