آکسفورڈ یونیورسٹی

گلوکار استاد راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے کا سال مکمل

لاہور (عکس آن لائن) عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی

سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے کا ایک سال مکمل ہوگیا۔

26 جون 2019 کو لندن میں ایک بہت بڑی تقریب میں دنیا بھر میں قوالی کے فن کو فروغ دینے اور نمایاں خدمات انجام دینے پر

عالمی شہرت یافتہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے گلوکار راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا تھا ۔

یاد رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے استاد راحت فتح علی خان کی صوفیانہ موسیقی میں

نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں مارچ 2019 میں اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس موقع پر راحت فتح علی خان نے اپنی خوشگوار یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ،

کہ دنیا کے نامور تعلیمی ادارے سے ڈگری ملنا میرے لیے اور پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے.

26 جون کا دن میرے خاندان اور مداحوں کے لیے بڑا دن تھا اور رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں