لاہور(عکس آن لائن) گلوکار ہ راگنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں گلوکاری کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ضروری ہیں کہیں گلوکاری کا شعبہ بھی فلم انڈسٹری جیسی مشکلات کا شکار نہ ہو جائے۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران گلوکار ہ راگنی نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تیزی کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں جو انتہائی محنت کے ساتھ اپنا نام بھی بنا رہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کسی اکیڈمی کا قیام اور اس کیلئے فنڈز مختص کرنا بھی ضروری ہے۔
راگنی نے مزید کہا کہ فنکاروں اور گلوکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی حکومتی سطح پر کوئی منصوبہ شروع کیا جانا چاہئے۔