ندیم بیگ

گلوکاری میر اجنون اور ہدایتکاری میرا شوق ہے ‘ ندیم بیگ

لاہور(عکس آن لائن)گلوکار وہدایتکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ گلوکاری میر اجنون اور ہدایتکاری میرا شوق ہے اور یہی وجہ ہے کہ میںدونوں شعبوں کو لے کر آگے بڑھ رہا ہوں۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ اب تک میں نے بے شمار گانے گائے ہیں اور ا ن کی ویڈیوز بھی بنائی ہیں جس میں نئے ماڈلز کو بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ کیمرے کے پیچھے رہ کر کام کرنے کا بھی اپنا ہی لطف ہے اور میں اسے بھرپور انجوائے کرتا ہوں ۔میرے نزدیک ہدایتکاری کا شعبہ اداکاری اور گلوکاری دونوں سے مشکل ہے اور اس پر میں نے بھرپور محنت کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں