لاہور (عکس آن لائن) معروف گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے شوہر پر اپنی پڑوسن سابق ماڈل نائرہ کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کردیا۔ گلوکارہ صنم ماروی نے لاہور میں اپنے گھر کے سامنے رہنے والی سابق ماڈل نائرہ کے گھر میں گھس کر طوفان برپا کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر حامد کا وہاں آنا جانا ہے، اس بات پر دونوں کے درمیان شدید جھگڑا بھی ہوا۔
نوبت پولیس تھانے تک آن پہنچتی اس سے پہلے ہی کچھ لوگوں نے دونوں کو سمجھایا اور اس حوالے سے ثبوت سامنے آنے تک انتظار کا کہا۔ شوہر سے جھگڑے اور بعض حلقوں کی طرف سے پبلسٹی اسٹنٹ کے حوالے سے صنم ماروی کا کہنا ہے کہ حامد کا سامنے والے گھر میں آنا جانا ہے اور اس بار میں چپ نہیں بیٹھوں گی، جہاں تک بات پبلسٹی کی ہے تو اللہ تعالی نے مجھے بہت عزت اور شہرت دے رکھی ہے، مجھے اس طرح کے جھوٹ اور منفی ہتھکنڈوں کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔