ڈاکٹر ندیم جان

گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ میں دنیا بھر سے ماہرین صحت شرکت کریں گے، نگران وفاقی وزیر برائے صحت

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگران وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے صحت کے ماہرین شرکت کریں گے، سربراہی اجلاس کا بنیادی مقصد اقوام عالم کو بیماریوں سے محفوظ کرنا ہے۔

انہوںنے جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ اجلاس کے دوران وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے گی اور یہ بھی طے کیا جائے گا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر مالی امداد اور ویکسین کی مساوی فراہمی کو کیسے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ صحت کے تحفظ سے متعلق دنیا کے وڑن اور سمت کا تعین کرے گی۔ سمٹ میں دنیا بھر سے ماہرین صحت مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لئے روڈ میپ تشکیل دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں