معاشی صورتحال کمزور

گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے لیکن ابھی ہماری معاشی صورتحال کمزور ہے

اسلام آباد (عکس آن لائن) مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے لیکن ابھی ہماری معاشی صورتحال کمزور ہے امید ہے آہستہ آہستہ بہتر ہوجائے گی۔

بدھ کے روز مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس کے باعث ہماری برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں ویلیو ایڈ مصنوعات کی برآمدات بڑھانا ہوں گی۔ مشیر تجارت نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ویلیو ایڈ ایکسپورٹ بڑھتی ہے اور عالمی کنونشن پر عمل درآمد پاکستان کی بہتری کے لئے ہے۔ ہمارے لئے فائدہ ہے کہ چائلڈ لیبر کو ختم کریں اور خواتین کو حقوق دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ ہم معاشی طور پر کمزور ہیں لیکن امید ہے کہ آہستہ آہستہ بہتر ہوجائیں گے جبکہ جنوری میں یورپی یونین کو کنونشن رپورٹ کرنے جاﺅں گا۔ یورپی یونین کی طرف سے ہماری بہتری کے لئے فنڈنگ پر شکر گزار ہیں۔ مشیر تجارت نے کہا کہ بچے سکول سے باہر ہوں یہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت معاشی ترقی کے لئے بہت کوشش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں