انکم ٹیکس وصولی

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران برآمدات پر انکم ٹیکس وصولی میں 25 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد (عکس آن لائن) گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران برآمدات پر انکم ٹیکس وصولی میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دوران سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے برآمدات پر عائد انکم ٹیکس کی مد میں 7 ارب روپے وصول کئے ہیں جبکہ مالی سال 2018-19ء کے دوران اس مد میں 5.6 ارب روپے انکم ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں۔

لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018-19ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران برآمدات پر سیلز ٹیکس محصولات میں 1.4 ارب روپے یعنی 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران روپے کی قدر میں ملکی برآمدات میں 8.5 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 3.37 کھرب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2018-19ء کے دوران 1.13 کھرب روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں