بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے “گروپ آف فرینڈز آف نیوٹرلٹی” کے رکن ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے ویڈیو خطاب کیا۔
جمعہ کے روز چاؤ لہ جی نے کہا کہ اپنے قیام کے تین سال میں “گروپ آف فرینڈز آف نیوٹرلٹی” نے غیر جانبداری کی وکالت کی ہے اور اسے برقرار رکھا ہے۔ یہ بین الاقوامی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے ، کثیرالجہتی پر عمل کرنے اور جیت جیت تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مفید پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ چین ، ترکمانستان اور گروپ آف فرینڈز آف نیوٹرلٹی کےرکن ممالک کے ساتھ مل کر گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹیو،گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل درآمد کو فروغ دینے اور انسانوں کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ کی مرکزیت اور بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھنے، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے، زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی حکمرانی کے نظام کو فروغ دینے اور بین الاقوامی امور میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور آواز کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
گروپ آف فرینڈز آف نیوٹرلٹی کا قیام اگست 2020 میں ترکمانستان کی جانب سے پہل کے بعد عمل میں آیا تھا اور چین ان 18 ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اس کا آغاز کیا۔