امرود کی کاشت

گرم مرطوب ‘نیم گرم مرطوب ‘ معتدل آب و ہوا امرود کی کاشت کے لئے انتہائی موزوں ہے

قصور(عکس آن لائن )گرم مرطوب ‘نیم گرم مرطوب ‘ معتدل آب و ہوا امرود کی کاشت کے لئے انتہائی موزوں ہے جبکہ امرودکی کاشت کے لئے23ڈگری سینٹی گریڈ سے لیکر 28 ڈگری سینٹی گریڈکا درجہ حرارت انتہائی آئیڈیل ہوتاہے اس لئے امرودکے باغبان امرودکی کاشت کے لئے موزوں موسم سے بھرپور استفادہ کریں تاکہ انہیں اچھی پیداوار مل سکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے بتایا کہ امرودکا پودا انتہائی حساس طبیعت کا مالک ہوتاہے اس لئے اگردرجہ حرارت گرجائے تو چھوٹے پودے مرجھانا اور مرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امرود کا پودالگانے کے بعد پہلے تین سال تک اسے سردی سے بچانے کا خاص خیال رکھناہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ باغات سے اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے بہت سے کاشتی امور اہم کردار ادا کرتے ہیں جنہیں بروئے کارلاکر اچھی پیداوارلی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرآب و ہوا پودے کے مزاج سے مطابقت نہ رکھتی ہو تو وہاں پھل دار پودے نہیں لگانے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں