گرمیوں

گرمیوں کی آمد سے پہلے ہی الیکٹرانک اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کراچی(عکس آن لائن) گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی الیکٹرونک اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس الیکٹرونک اشیاء کی قیمتوں میں 10سے 15ہزار روپے تک کا اضافہ ہوگیاہے۔ دکاندار الیکٹرونک مارکیٹ نے بتایا کہ گزشتہ برس ایک ٹن کے اے سی کی قیمت 60ہزار روپے تک تھی جو اب 70ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ڈیڑھ ٹن والا اے سی ایک لاکھ روپے سے زائد کا ہو گیا ہے، ریفریجریٹر کی قیمت میں بھی کم از کم 10ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

دکانداروں نے بتایاکہ گرمیوں کے لئے واٹر کولر کی قیمت میں بھی 5ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے جس وجہ سے مارکیٹ میں خریداری کے لئے آنے والے شہری مایوس خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔اسی طرح مختلف کمپنیوں کے پنکھوں اور واشنگ مشینز کی قیمتیں بھی 1 سے 2 ہزار تک بڑھی ہیں۔الیکٹرونکس مارکیٹ میں آنے والے شہریوں نے الیکٹرونکس مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا شہریوں نے کہا تھا کہ مہنگائی نے زندگی اجیرن کردی ہے۔ بے لگام کمپنیاں جب چاہے قیمتیں بڑھاتی ہیں لیکن انہیں روکنے والا کوئی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں