حیدرآباد(عکس آن لائن)گردوں کے عالمی دن کے موقع پر سول ہسپتال حیدرآباد میں ڈیپارٹمنٹ آف یورالوجی اینڈ نیپرولوجی لمس کی جانب سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاسیمینار کا انعقاد پروفیسر یورالوجی ڈاکٹر جاوید الطاف،ڈاکٹر زاکر راجپر ،ڈاکٹر پورن کمار،ڈاکٹر کاشف کی سربراہی میں کیا گیا وائس چانسلر لمس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بھیکا رام دیورجانی نے خطاب میں کہا کہ اس وقت دنیا میں خطرناک حد تک افرادگردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور پاکستان میں گردوں کی بیماری بہت عام ہوتی جارہی ہے ،
شوگر اور بلڈ پریشر زیادہ ہونے سے گردے کی بیماری پیداہوتی ہے، گردوں کا عالمی دن پوری دنیا میں منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں آگاہی فراہم کرنا ہے،گردوں کی بیماری سے بچنے کے لیئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ سیمینار کے اختتام پر گردوں کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا جائے گا،سیمنار سے کراچی کے گردوں کے ماہرین پروفسر سلمان خالد ،پروفیسر سلمان امتیاز،فائزہ خان نے بھی خطاب کیا ۔