لاہور(عکس آن لائن)صوبائی دارالحکومت میں گراں فروشوں نے گزشتہ روز بھی اپنی من مانیاں جاری رکھیں اور پرچون سطح پر سرکاری نرخنامے کو پس پشت ڈالتے ہوئے زائد قیمتوں پر فروخت جاری رکھی ، برائلر گوشت کی قیمت 351روپے فی کلو پر مستحکم رہی تاہم کئی مقامات پر دکاندار زائد قیمت وصول کرتے رہے ۔ سرکاری نرخنامے ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت45روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 60روپے تک فروخت جاری رکھی ، آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوم 41کی بجائے50، آلو سفید30کی بجائے 40،پیاز درجہ اول 25کی بجائے32سے35،پیاز درجہ دوم 21کی بجائے25،ٹما ٹر درجہ اول65کی بجائے70سے75،ٹماٹر درجہ دوم 59کی بجائے65،لہسن دیسی90کی بجائے140،لہسن چائنہ155کی بجائے200سے210،ادرک تھائی لینڈ330کی بجائے390سے400،ادرک چائنہ330کی بجائے 400سے410،کھیرا فارمی47کی بجائے50،کریلے73کی بجائے90،پالک30کی بجائے33سے35،میتھی52کی بجائے65،بینگن47کی بجائے55،بند گوبھی35کی بجائے40،پھول گوبھی52کی بجائے60،شملہ مرچ52 کی بجائے60سے65،
سبز مرچ اول88کی بجائے130،گھیا کدو52کی بجائے60،گھیا تور104کی بجائے115،لیموں چائنہ290کی بجائے350،لیموں دیسی410کی بجائے470سے480،بھنڈی125کی بجائے140،شلجم27کی بجائے30،اروی104کی بجائے130،مٹر125کی بجائے150،ٹینڈے دیسی140کی بجائے155سے160،مونگرے120کی بجائے140،مولی32کی بجائے35،گاجر دیسی78کی بجائے80،گاجر چائنہ27کی بجائے35جبکہ حلوہ کدو32کی بجائے40روپے فی کلو تک فروخت ہوا ۔ پھلوںمیںسیب کالا کولو پہاڑی اول 170روپے فی کلو کی بجائے250روپے، سیب کالا کولو پہاڑی دوم115کی بجائے190سے200،سیب کالا کولو میدانی اول122کی بجائے200،سیب ایرانی145کی بجائے180،سیب سفید اول110کی بجاتے150،سیب سفید دوم66کی بجائے80،سیب امری127کی بجائے140،کیلا درجہ اول 160کی بجائے200،کیلا درجن دوم64کی بجائے90 سے100،اسٹرابری اول135کی بجائے150،امروداول105 کی بجائے115،امرود دوم85کی بجائے90،کھجور اصیل اول185کی بجائے230،کھجور اصیل دوم110کی بجائے170سے180،خربوزہ اول71کی بجائے75،کھجور ایرانی190کی بجائے260،کینو درجن اول89کی بجائے120،کینو سپیشل190کی بجائے260سے270،تربوز42کی بجائے45جبکہ انار قندھاری 270روپے کی بجائے340سے350روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا ۔