اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ عظمی حسن نے کہا کہ گدی نشین خاندان سے تعلق ہونے کی وجہ سے شوبز میں کام کرنا آسان نہیں تھا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والد کا ٹی وی پر کام کرنے کے لیے مان جانا ان کے لیے کسی معجزہ سے کم نہیں تھا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’الو برائے فروخت نہیں‘‘ ان کی پہچان کی وجہ بنا ،انہوں نے کہا کہ تھیٹر میں کام کرنا ٹی وی سے زیادہ مشکل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم ’’ارتھ ‘‘ میں اداکار شان کے ساتھ کام کرکے زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی۔