زبردستی زیادتی

گجرات پولیس تھانہ لاری اڈہ نے بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

گجرا ت(نمائندہ عکس آن لائن) گجرات پولیس تھانہ لاری اڈہ نے کمر عمر بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس تھانہ لاری اڈہ کو متاثرہ بچی کے والد نے اطلاع دی کہ اس کی دس سالہ بچی دکان پر سودا لینے کے لئے گئی ہوئی تھی

کہ ملزم علی حسن ولد محمد اکرم سکنہ نور پور پڈھے نے راستہ روک کر زبردستی اپنے گھر لے گیا ،جہاں پر اس نے بچی کے ساتھ زبردستی کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ مبشر مقصود نے نامزد ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیااور چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا جس سے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں