انسداد پولیومہم 

گجرات میں 3 روزہ انسداد پولیومہم کا افتتا ح کر دیا گیا

گجرات (نمائندہ عکس آن لائن) ضلع میں 3 روزہ انسداد پولیومہم کا افتتا ح کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنرسیف انور جپہ ، ڈی پی او عمر سلامت اور ایم این اے سید فیض الحسن ،ایم پی اے اختر حیات نے سول ہسپتال ڈنگہ میں کم سن بچوں کو قطرے پلا کر مہم کاافتتا ح کیا ، اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس، ڈی ایچ او ذاکر علی رانا بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لطیف افضل نے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنرسیف انو رجپہ نے ایم این اے سید فیض الحسن کے ہمراہ انسداد پولیومہم کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ قو می انسداد پولیو مہم کے29 مارچ تا 2 اپریل تک جاری رہے گی، اس دوران 4 لاکھ 42 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،انسداد پولیو مہم کیلئے ضلع میں 988 سے زائد مو بائل ٹیمیں 122 فکسڈ سنٹرز اور 33 ٹرانزٹ پوائنٹس بنا ئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پا کستا ن سے ابھی تک پولیو کا خا تمہ ممکن نہیں ہو سکا نئی نسل کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر پاکستا نی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گاتاہم کرونا کی دوسری لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیو ٹیموں کو کرونا ایس او پیز کے حوالے سے خاص طور پر ٹریننگ دی گئی ہے۔

ایم این اے سید فیض الحسن شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ہر بچے کو صحت مند مستقبل دینا ہے اس مقصد کیلئے ملک سے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو پولیوکے خاتمہ کیلئے اجتماعی شعور اور کاوشو ں کی ضرورت ہے تمام والدین اپنے پانچ سال تک عمرکے ہر بچے کو ہر بار پولیو سے بچا¶ کے قطر ے پلائیں تو اس خطر ناک مرض پر قابو پانا ممکن ہے۔ گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں