گجرات (نمائندہ عکس آن لائن) منگنی کی تقریب سے گھر لوٹنے والی فیملی سے لوٹ مار اور فائرنگ کرنیوالا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا شکار ہو گیا
تفصیل کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقے دلانوالہ روڈ پر ڈنگہ کا رہائشی محمد پرویز جو اپنی بیوی اور چار سالہ بچے کے ہمراہ قریبی رشتہ داروں کے گھر سے منگنی کی تقریب ختم کر کے موٹر سائیکل پر واپس جا رہا تھا کو مسلح ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ڈاکوﺅں نے گولیاں چلا دیں جس سے محمد پرویز کو ٹانگوں اور بازوں پر گولیاں لگیں اور وہ گر پڑا اسکی بیوی اور بچہ بھی شدید زخمی ہو گئے
ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل ‘اور نقدی چھین لیا ڈاکوﺅ ں کی فائرنگ سے انکا ایک اپنا ساتھی بھی زخمی ہوا جسے لیکر وہ موقع سے فرار ہو گئے متاثرہ شخص کے شور کرنے پر اہل علاقہ اکٹھے ہوئے اور پولیس کا اطلاع کر دی اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ فراست اللہ چٹھہ، ایس آئی محمدریاض انچارج چوکی جاتریہ ، ایس آئی وقار محسن سمیت بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور زخمی ہونے والی فیملی کو فوری طور پر ہسپتال بھجوایا ملزمان کی تلاش کے لئے پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کیا
دوران سرچ آپریشن قریب ہی فصلوں میں سے ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں ملا جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اسکے دیگر ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جنکی گرفتاری کے لئے پولیس مختلف جگہوںپر چھاپے جاری ہیں زخمی ڈاکودوران علاج معالجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیاہلاک ہونے والے ڈاکو کی بعد ازاںحاکم علی ولد محمد اسلم قوم کھرل سکنہ ندیم کوٹ شیخوپورہ کے نام سے شناخت ہوئی ۔