اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران گاڑیوں کی درآمدات میں 80.65 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران درآمدات کا حجم 26.1 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصہ کے دوران گاڑیوں کی درآمدات کا حجم 134.9 ملین ڈالر رہا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں مالی سال کے دوران گاڑیوں کی قومی درآمدات میں108.8 ملین ڈالر یعنی 80.65 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔