شاہد آفریدی

کے پی ایل کا دوسرا سیزن زیادہ کامیاب ہوگا، شاہد آفریدی

اسلام آباد (عکس آن لائن)کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے ایمبیسڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ لیگ کا دوسرا سیزن پہلے سے بھی زیادہ کامیاب ہوگا۔شاہد خان آفریدی نے کے پی ایل 2 کی لانچنگ کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پریمیئر لیگ کے باعث کئی نوجوان اپنی صلاحیتوں کو منواسکیں گے۔

اسلام آباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کے پی ایل انتظامیہ فرنچائز مالکان اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے شرکت کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کے پی ایل سیزن ٹو کے نئے لوگو کی رونمائی کی۔کشمیر پریمیئر لیگ 10 اگست سے مظفرآباد میں کھیلی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں