شیریں مزاری

کے ٹوسر کرنا خواتین کی طرف سے ایک عظیم کارنامہ ہے، شیریں مزاری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کے ٹوسر کرنا خواتین کی طرف سے ایک عظیم کارنامہ ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیریں مزاری نے کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہِ پیما ثمینہ بیگ کو مبارکباد دی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی وسابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کے ٹوسر کرنا خواتین کی طرف سے ایک بار پھر ایک عظیم کارنامہ ہے۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ موقع ملنے پر ہماری خواتین بلندیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے سر کرتی ہیں، نائلہ اور ثمینہ ہمارا فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں