کین ولیمسن

کیوی کپتان کین ولیمسن مین آف دی سیریز اور فاسٹ بائولر جیمی سن بہترین کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار

کرائسٹ چرچ (عکس آن لائن)پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کار کر دگی کا مظاہرہ کرنے و الے کیوی کپتان کین ولیمسن کو مین آف دی سیریز اور فاسٹ بائولر جیمی سن کو بہترین کار کر دگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ولیمسن نے دوٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ 388رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک ڈبل سنچری شامل تھی ۔ جیمی سن نے دونوں میچوں میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا خاص طورپر دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 5اور دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے مجموعی طورپر میچ میں گیارہ اور سیریز میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں