کینیڈ ین فوجی طیاروں

کینیڈ ین فوجی طیاروں کا چین کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں میں اضافہ ، چینی وزارت د فاع

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھین نے کہا ہے کہ حال ہی میں، کینیڈا کے فوجی طیاروں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے بہانے چین کے خلاف جاسوسی اور اشتعال انگیزی کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے، جس سے چین کی قومی سلامتی اور دونوں اطراف کے فرنٹ لائن اہلکاروں کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ کینیڈین فریق کے اشتعال انگیز رویے اور غیر دوستانہ اور غیر پیشہ ورانہ اقدامات کے جواب میں، چینی فوج نے اس سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر معقول، مضبوط ،محفوظ اور پیشہ ورانہ اقدامات کیے، اور سفارتی ذرائع کے ذریعے کینیڈین فریق کے ساتھ بھرپور احتجاج کیا ۔

چین کینیڈین فریق پر زور دیتا ہے کہ وہ صورتحال کی سنگینی کا احساس کرے، فرنٹ لائن فوجیوں کی کاروائیوں کی سختی سے نگرانی کرے اور کسی بھی خطرناک اور اشتعال انگیز کاروائی سے گریز کرے، بصورت دیگر اس سے پیدا ہونے والے تمام سنگین نتائج کینیڈین فریق کو برداشت کرنا پڑیں گے۔وا ضح ر ہے کہ چینی وزارت دفاع کی رسمی پریس کانفرنس میں ایک نامہ نگار نے پوچھا کہ کینیڈا کی وزارت دفاع نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چینی فوجی طیاروں نے بین الاقوامی فضائی حدود میں شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کو انجام دینے والے کینیڈا کے فوجی طیاروں کی پروازوں میں بار بار مداخلت کی ہے۔چین کی کارروائیاں غیر پیشہ ورانہ اور غیر محفوظ تھیں۔ اس معاملے پر چینی فریق کی کیا رائے ہے؟جس پر تر جمان نے تفصیلی جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں