وزیر اعظم

کینیڈین وزیر اعظم کی یوکرینی صدر سے ملاقات ، اضافی فوجی امداد ،روس کیخلاف مزید پابندیوں کا اعلان

کیف(عکس آن لائن)کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا یوکرین کو 50ملین کینیڈین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گا جس میں ڈرون کیمرے، ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ امیجری، چھوٹے ہتھیار اور گولہ بارود شامل ہیں، روس کے خلاف مزید پابندیوں بھی عائد کی جائینگی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے یوکرین کے دورے کے دوران صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی ۔

انہوں نے ملاقات کے دوران کہاکہ کینیڈا یوکرین کو 50 ملین کینیڈین ڈالر (40 ملین امریکی ڈالر) کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گا جس میں ڈرون کیمرے، ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ امیجری، چھوٹے ہتھیار اور گولہ بارود شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کینیڈا روس کے دفاعی شعبے کے سلسلے میں 40 روسی افراد اور5اداروں پر نئی پابندیاں عائد کرے گا۔اس موقع پر انہوں نے یوکرین میں کینیڈا کے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا جو 12 فروری کو بند کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں