ٹورنٹو(عکس آن لائن)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے اس بار کا رمضان بھی مختلف ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اچھا وقت آنے والا ہے، تمام افراد اپنی باری آنے پر ویکسین لگوائیں اور سب کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ہم سب مشکل وقت میں ہیں۔ وائٹ ہاوس میں اس سال رمضان کی تقریبات ورچوئل ہوں گی۔امریکا میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک غلط، ناقابل قبول ہے جسے ختم ہونا چاہیے۔