نیروبی(عکس آن لائن)کینیا میں کئی روز سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 70 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر ہو گئے ۔غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کینیا کے صدر ولیم روٹو نے سٹیٹ ہاس سے خطاب میں کہا کہ شدید سیلاب سے 70 افراد ہلاک، 36 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ،
شمالی کینیا کی سڑکیں اور پل سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں، جس کی وجہ سے متاثرین تک خوراک، ادویات اور دیگر سامان پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے ، محکمہ موسمیات مزید بارشوں کے پیش گوئی کر چکا ہے ۔