بیجنگ (عکس آن لائن) رواں کینٹن فئیر میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں اور انٹیلیجنٹ نیٹ ورک والی گاڑیوں کی نمائش کا علاقہ پہلی بار قائم کیا گیا ہے ، یہ نئے نمائشی علاقوں میں سے ایک ہے،نئے موضوعات شامل ہونے کے ساتھ ساتھ کئی نئی مصنوعات کی نمائش بھی ہو رہی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق مثال کے طور پر، یہاں کئی بغیر پائیلٹ اڑنے والی ہوائی گاڑیاں موجود ہیں، جن میں سے ایک شہروں میں کم اونچائی پر پرواز کے لیے ہے، سرخ رنگ کی ایک ہوائی گاڑی آگ بجھانے کے لیے ہے، اور دوسری لاجسٹک اور نقل و حمل کے لیے ہے۔ یہ دونوں مصنوعات پہلی بار نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ ان کا زیادہ سے زیادہ بوجھ 250گلوگرام تک پہنچ سکتا ہے۔
بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کے علاوہ، نمائش کے نئے علاقے میں سیلف ڈرائیونگ سیریز کی دیگر مصنوعات بھی موجود ہیں، جیسے بغیر پائلٹ ٹیکسیاں، مال بردار گاڑیاں، منی بسیں اور صفائی کی گاڑیاں، جنہوں نے بہت سے تاجروں کو ٹیسٹ ڈرائیو پر آنے کی طرف راغب کیا ہے۔ اس سال کے کینٹن فئیر میں 300 سے زیادہ آن لائن اور آف لائن نء مصنوعات پہلی بار نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں، جن میں صنعتی مینوفیکچرنگ، الیکٹرانک ہوم اپلائنسز، فیشن لائف اور دیگر شعبے شامل ہیں۔