کینولا

کینولا کی پھلیوں کا رنگ بھورا، دانے سرخی مائل ہونے پر فصل کی برداشت کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو رایا اور کینولا کی پھلیوں کا رنگ بھورا، دانے سرخی مائل ہونے پر فصل کی برداشت کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ جب رایا اقسام میں 75 فیصد اور کینولا اقسام میں 50 فیصد پھلیوں کا رنگ بھورا ہو جائے اور دانے سرخی مائل محسوس ہونے لگیں تو فصل فوری کاٹ لی جائے تاکہ اسے موسمی اثرات یا تاخیر سے کٹائی کی صورت میں پہنچنے والے نقصان سے بچایاجا سکے۔

محکمہ کے ترجمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہاکہ موسم کی تبدیلی اور درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی رایا اور کینولا کی فصلات پر بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے حملہ کا خدشہ رہتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر فصلات پر کسی بھی قسم کی بیماری کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو ں تو اس میں کسی قسم کی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے اور فور ی طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کی مد د حاصل کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں