پھلیوں کارنگ

کینولا اقسام میں 50فیصد پھلیوں کارنگ بھورا ، دانے سرخی مائل ہونے پر فصل کی برداشت کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن) زرعی ماہرین نے رایا اقسام میں 75فیصد ، کینولا اقسام میں 50فیصد پھلیوں کارنگ بھورا ، دانے سرخی مائل ہونے پر فصل کی برداشت کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار تیلدار اجناس پر گہری نظر رکھیں اور جونہی رایا اقسام کی پھلیوں میں 75فیصد اورکینولا اقسام میں 50 فیصد پھلیوں کارنگ بھورااور ان کے دانے سرخی مائل ہونے لگیں تو فصل کی فوراً برداشت شروع کردیں تاکہ فصل کوکسی بھی قسم کے نقصان یا موسمی اثرات سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ رایا اور کینولا سمیت تیلدار اجناس کی دیگر اقسام کی تیاری کے آخری مراحل میں مختلف بیماریاں اورکیڑے بھی ان پر حملہ آور ہو سکتے ہیں جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچ سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو اس مرحلہ میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے اس لئے اگر کسی جگہ پر کسی قسم کی بیماری یا کیڑے کا حملہ نظر آئے تو فوری طور پر زرعی ماہرین یامحکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کے عملہ کی مدد حاصل کی جائے تاکہ نقصان کو معاشی حد تک پہنچنے سے بچایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں