عمران عباس

کینسر کے باوجود عوام کی خدمت کرنے پر عمران عباس ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہمت و حوصلے سے متاثر

کراچی (عکس آن لائن) اداکار عمران عباس وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکے کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود بھی ملک کی بہتری کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینے کے جذبے سے متاثر ہیں۔اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی 70 سالہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو کینسر سے لڑتے ہوئے ہمارے لیے دن رات انتھک محنت کرنے پر سراہتے ہیں۔

انہوں نے وزیر صحت پنجاب کی ہمت و حوصلے کی بات کرتے ہوئے لکھا کہ ‘وہ پہلے ہی اپنے بال کھوچکی ہیں ، صحت اور اپنی توانائیاں کھو رہی ہیں، لیکن پھر بھی وہ پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنے کا جذبہ نہیں کھو سکیں ۔’انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشدکی صحت کے لیے دعا کی کہ اللہ انہیں جلد صحتیابی اور لمبی عمر کی عطا فرمائے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں