اسد عمر

کیا پی ڈی ایم اتنی خوفزدہ ہوگئی ہے کہ ان 35 نشستوں پرانتخاب میں حصہ نہیں لیگی؟ ، اسد عمر

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی اور عمران خان ان 33 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔سابق وزیر نے ایک انٹرویومیں کہاکہ عمران خان 33 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید کے استعفے منظور کرلیے ہیں،ان 34 ارکان میں 32 منتخب ہوکر اور 2 خواتین کی مخصوص نشست پر ایوان میں آئے تھے۔پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے اعلان کیا کہ ان نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں وہ حصہ نہیں لے گی تاہم پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ کیا پی ڈی ایم اتنی خوفزدہ ہوگئی ہے کہ ان 35 نشستوں پرانتخاب میں حصہ نہیں لیگی؟ ضمنی انتخابات میں تمام نشستوں پر عمران خان الیکشن لڑیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر بھی 16 اکتوبر 2022 کو ضمنی الیکشن ہوئے تھے اور ان تمام نشستوں پر عمران خان خود کھڑے ہوئے تھے۔

ان 8 میں سے عمران خان 6 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہے تھے جبکہ دو نشستوں این اے237 کراچی سے پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ اور این اے157 ملتان سے پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کامیاب ہوگئے تھے۔عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے نا اہل کردیا تھا اور وہ فی الحال قومی اسمبلی کے رکن نہیں ہیں۔ مذکورہ 6 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی الیکشن کمیشن نے اب تک جاری نہیں کیا ہے۔ذرائع کے مطابق انتخابی اخراجات کی تفصیلات نہ بتانے پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں