لاہور(عکس آن لائن)اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منال خان کی اپنی حالیہ پوسٹ نے مداحوں کے ذہنوں میں کئے سوالات پیدا کر دیئے ۔شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوال پیدا کردیے۔منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انگلش اداکارہ و ماڈل روزی کی پوسٹ شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ حاملہ ہیں۔اداکارہ کی یہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین اندازہ لگا رہے ہیں کہ شاید منال خان بھی جلد خوشخبری سْنانے والی ہیں۔
دوسری جانب منال خان نے ابھی تک اس خبر پر کسی قسم کا کوئی ردّعمل نہیں دیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 10 ستمبر بروز جمعہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی تھی۔22 سالہ منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ 28 سالہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔