اسلام آباد (عکس آن لائن) مئی 2020ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی
برآمدات میں 81.19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق
مئی 2020ء کے دوران برآمدات کی مالیت 2.2 ارب روپے تک بڑھ گیا .
جبکہ اپریل 2020ء کے دوران 1.2 ارب روپے مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا گیا تھا۔
اس طرح اپریل 2020 ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران
کھیلوں کے سامان کی ملکی برآمدات میں ایک ارب ڈالر یعنی 81 فیصد
سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔