فیصل آ باد( عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے باغبانوں کو کھجور کے پودوں کی دو سے تین دن کے وقفہ
سے آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ موسم گرما کی شد ت کے باعث باغبان کھجور کے پودوں کو
وقفے وقفے سے پانی لگاتے رہیں تاکہ پودوں کی جڑیں زمین میں پوری طرح نشو و نما پا لیں ۔انہوں نے کہا
کہ جب پودوں کی جڑیں مضبوط ہو جائیں تو آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر ایک سے دو ہفتے تک بھی کیا جا سکتاہے ۔
انہوں نے کہاکہ باغبان کھجورکے پھل اٹھانے والے پودوں کو اس وقت زیادہ پانی لگائیں تاکہ پھل صحیح بن سکے ۔
انہوں نے پھل کے پکنے کے ایام میں آبپاشی میں احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ باغبان
پودوں کی تیاری تک وقتاً فوقتاً ماہرین زراعت اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ رکھیں.
تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔