کھجورکے باغبانوں

کھجورکے باغبانوں کو زرپاشی کے عمل پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کھجورکے باغبانوں کو زرپاشی کے عمل پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ رواں ماہ مارچ کے دوران کھجور کے کاشتکار و باغبان زرپاشی کی جانب سے خصوصی توجہ دیں کیونکہ کھجور کے پودے پرنر پھول پہلے لگتے ہیں اسلئے ہمیں چاہئیے کہ وہ پودے کے نر پھول اکٹھے کرکے دھوپ میں اچھی طرح خشک کرلیں اور جب نرپھول اچھی طرح خشک ہوجائیں توانہیں شیشے کے جار میں محفوظ کرنے کے بعد کھجورکی زر پاشی کے لئے استعمال کیا جائے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے گفتگو کرتے ہوئے کاشتکاروں و باغبانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زرپاشی سے قبل باغبان زردانوں کو بھی اچھی طرح خشک کرلیں کیونکہ اگر انہیں مکمل طورپر خشک نہ کیاجائے تو نمی رہ جانے کے باعث وہ ناقابل استعمال ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نرکھجور سے حاصل شدہ زردانوں میں ایک حصہ نردانے اور 2حصے آٹا ملالیاجائے تو ایک نرکھجور سے 40 سے 59تک مادہ کھجوروں کی زرپاشی کی جاسکتی ہے جس سے کھجورکی شاندار فصل کا حصول بھی یقینی ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار وباغبان اس ضمن میں مزیدرہنمائی کے لئے زرعی ماہرین یامحکمہ زراعت کے عملہ سے بھی مشاورت کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں