قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے رواں ماہ اپریل کے دوران شروع ہونیوالی کپاس کی کاشت کی مہم کے حوالے سے کہاہے کہ بی ٹی اقسام میں چتکبری اورامریکن سنڈی کیخلاف قوت مدافعت کپاس کی پیداوارمیں بہت بڑے اضافہ کا سبب بن سکتی ہیں
لیکن ان بی ٹی اقسام پررس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ کی زیادتی ،کھاداور پانی کی زیادہ ضروریات نے کاشتکاروں کے لئے بہترنگہداشت اورانتظام کی ضرورت میں بھی اضافہ کردیاہے اسلئے کپاس کی فصل میں کھادوں کے استعمال کے لئے پودوں کی ظاہری حالت، موسم ، بارش اور کپاس کی قسم کومدنظررکھنا انتہائی ضروری ہے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے اے پی پیکو بتایا کہ بی ٹی اقسام کا دورانیہ عام اقسام کی نسبت زیادہ ہوتا ہے اس لئے اسے غذائی اجزااور پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمزورزمین میں قابل حصول فاسفورس 7پی پی ایم سے ہوتی ہے۔