اسلام آباد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کچھ ہی دن میں ووٹنگ ہوگی جس کے بعد نتیجے سے آگاہ کردیا جائے گا ،اپوزیشن اپنے نمبر پورے نہیں کرسکے گی ، تحریک اعتماد میں جیت قوم اور پاکستان کی ہوگی ، اور کپتان عمران خان کی ہوگی ،بیرونی سازش اس مراسلے کی تصدیق کر تی ہے کہ اگر عمران خان کو نہ ہٹایا گیا تو معاملات خراب ہوسکتے ہیں ۔
جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر عمران خان کو ہٹادیا تو ساری چیزیں معاف کردی جائیں گی،جب قوم میں عزت نفس کو بحال کیا جائے تو وہ آگے بڑھتی ہیں قومیں کبھی بھی غلام بن کر آزاد نہیںہوسکتی ،سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی قوم کو ذہنی طور پر آزادی دلائی ،صحیح آزادی کسی پر منحصر کرنے سے حاصل ہوتی ہے ،ہم کسی بھی ملک کے ساتھ تعلقات کو خراب نہیں کرناچاہتے اور نہ ہی ہمارے تعلقات خراب ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر کی بناپر تعلقات کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں ،آج پوری دنیا پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے جب آپ اپنے ملک اور لوگوں کیلئے فیصلے کرتے ہیں تو آپ کے تعلقات دوسرے ممالک کے ساتھ خراب نہیں بلکہ اچھے ہوتے ہیں ،انہوںنے کہا کہ افواج پاکستان نے دنیا میں امن کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔
دنیا کی فوج ایسا نہیں کرسکتی ،80ہزار سے زائد لوگوں کی جانیں قربان اور 123ملین ڈالر کا نقصان ہوا جو گوریلا وار جیتنا ناممکن تھا ،گوریلا وار میں امریکہ افغانستان سے نہیں جیت سکا ۔ انہوں نے کہا گوریلا وار کے ذریعے پاکستانی فوج کے دہشتگردی کاخاتمہ کیا اور فتح حاصل کی ،جو ہماری افواج نے کرکے دکھایا اس کی دنیا میں مثال نہیںملتی،پوری قوم کو پتہ ہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازش کی ہے ،یہ اپنی سازش میں ناکام ہوں گے ،ہارس ٹریڈنگ کرکے لوگوں کی بولیاں لگائی جارہی ہیں ان کے ضمیر کو خریداجارہا ہے۔
اس موقع پر وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ہم نے کسی ملک کا نام نہیں لیا ،ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں ،پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کیلئے دھمکی دی گئی ہے، کسی کو پاکستان کے اندرونی معاملات میںمداخلت کا حق نہیںپہنچتا انہوں نے کہا کہ لوگ دھمکیوں کا مذاق اڑارہے تھے ،وزیراعظم عمران خان قوم کو اعتماد میںلیںگے ،وزیراعظم عمران جس ایوان میں منتخب ہوئے انہیں بھی اعتماد میں لیں گے ۔ ہم پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی میں معاملہ لیکر جارہے ہیں ،فرخ حبیب نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ،صرف آخری پانچ اوورز کا کھیل باقی ہے تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے خلاف آخری گیند تک مقابلہ کریں گے ،خط کا معاملہ سامنے آنے پر اتحادی رابطہ کررہے ہیں جبکہ منحرف ارکان بھی وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میںرچائی گئی سازش کو عوام ناکام بنائیں گے ۔ کیونکہ اب قوم کسی کی غلامی قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔
اب معاملہ 172ووٹوں کا نہیںبلکہ معاملہ آگے بڑھ چکا ہے ۔ حکومت آج بھی قائم ہے اس کا فیصلہ پاکستان کے عوام اور اداروں نے کرنا ہے ۔