اسلام آباد(عکس آن لائن) گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا ، منفی ریمارکس سے دل دکھتا ہے،تنقید بھی ہوتی ہے لیکن وہ نارمل رہتی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ مجھے شروع میں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی خوش نصیب ہوں، اللہ تعالٰی نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے اس لیے اپنی قسمت خود بناتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا اس لیے ناممکن لفظ کی ان کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں ہے،کھانا بہت اچھا بناتی ہوں اس کے لیے باقاعدہ ڈپلومہ بھی حاصل کیا ہے۔