حلیم عادل شیخ

کپتان نہ خود ہارے گا نہ اس قوم کو ہارنے دے گا، حلیم عادل شیخ

کراچی (نمائندہ عکس) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کپتان نہ خود ہارے گا نہ اس قوم کو ہارنے دے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ ظالموں اور مظلوموں کی جنگ ہے، اب ایک طرف عمران خان دوسری طرف لوٹے چور اور ان کا خاندان ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اپوزیشن کا وینٹیلیٹر امریکہ ہے اور اس قوم کا وینٹیلیٹر صرف اللہ ہے، ڈیزل کے لیے ہمارا علی امین گنڈاپور ہی کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے چوروں کو بھی عوام دیکھے گی جبکہ سندھ کی سب سے بڑی بیماری زرداری ہے، ایک ڈالر میں آجکل دو زرداری مل رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ امریکہ نے ایک زرداری خریدا چھوٹا زرداری مفت میں ساتھ ملا، سب نے دیکھا کہ کس طرح سندھ ہاس کو بروکری کا مرکز بنایا گیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ یہ سارے نیب میں جاتے ہیں تو بیمار ہوجاتے ہیں، کل دوپہر کے بعد ان کے لیے اسٹریچر آجائیں گی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کپتان نہ خود ہارے گا نہ اس قوم کو ہارنے دے گا، عمران خان نے اس قوم کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اس قوم کو غیرت مند قوم بنادیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں