کپاس

کپاس کی کاشت بارے اہم ہدایات جاری

قصور (عکس آن لائن)ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کاشتکار جنہوں نے کپاس کی آخری چنائی مکمل کرلی ہے وہ گلابی سنڈی کی مینجمنٹ کے لئے چنائی کے بعد اپنے کھیتوں میں بھیڑبکریاں چرائیں یا پنک بول ورم مینجر مشین کااستعمال کریں۔

انہوں نے بتایا کہ کپاس کی آخری چنائی کے بعد کھیتوں میں گائیں‘ بھینسیں‘ بھیڑبکریاں چرائیں تاکہ بچے کچھے اور ادکھلے ٹینڈوں کے کھانے سے گلابی سنڈی یا اس کے لاروے تلف ہوجائیں یاپھر گلابی سنڈی مینجمنٹ کے لئے پنک بول مینیجزمشین کا استعمال کریں۔انہوں نے بتایا کہ کپاس کے پودوں پر وہ ٹینڈے جو ابھی کھلے نہیں انہیں توڑ کر دھوپ میں رکھ دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں