کپاس

کپاس کی بوائی کیلئے زمین کا کم از کم درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ہونا ضروری ہے،محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے اپریل میں شروع ہونے والی کپاس کی کاشت کی مہم کے دوران کاشتکاروں کو کپاس کے کل کاشتہ رقبہ کے 10سے20فیصد حصہ پر روایتی غیر بی ٹی اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ بی ٹی اقسام کے ساتھ کھیت میں غیر بی ٹی اقسام کی موجودگی حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوت مدافعت روکنے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ اگر بی ٹی اقسام کے ساتھ 20فیصد تک رقبہ پر روائتی اقسام کاشت کی ہوئی ہوں تو ان پر کیڑوں کے حملے کا خدشہ معاشی حد تک نہیں ہوتا تاہم اگر ایسا ہو تو اس پر مناسب سپرے کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کپاس کا پودا گرمی کو پسند اور سردی کو ناپسند کرتاہے اسلئے کپاس کی بوائی اور اچھا اگا حاصل کرنے کیلئے زمین کا کم از کم درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر درجہ حرارت کم ہو تو کاشتکار کپاس کی بوائی میں جلد بازی سے کام نہ لیں تاکہ خوراک بنانے کا عمل سست ہونے اور ننھے پودے مرنے سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں