قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مشورہ دیاہے کہ وہ وسط اپریل کے بعد اچھی طرح پک جانے پر گندم کی کٹائی و گہائی کے بعد اس کے دانوں کو خشک کرکے گندم کو ذخیرہ کرنے کے لئے بوریاں استعمال کریں اور اگر نئی بوریاں میسر نہ ہو ں تو پرانی بوریوں کو میلاتھیان کے دس فیصدمحلول میں دھوئیں اور خشک ہونے کے بعد استعمال کریں۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت )توسیع(قصوراحمدنویدامجدنےبتایا کہ اگر پرانی بوریوں میں گندم کو بغیرحفاظتی تدابیر اختیار کئے ذخیرہ کیاجائے تو اس بات کا قوی امکان رہتاہے کہ گندم میں مختلف قسم کے کیڑے مکوڑے اور جوئیں پیداہوکر اس کو خراب کردیتی ہیں اور خراب گندم انسانی استعمال کے قابل نہیں رہتی۔
انہوں نے بتایا کہ اسی طرح اپنے گھروں اور کھیتوں میں گندم کو ذخیرہ کرنے سے قبل کاشتکاروں کو ماہرین کی طرف سے وضع کردہ اصولوں کے مطابق سپرے اور اس امر کی پوری طرح جانچ پڑتال کرکے گودام میں کسی قسم کے کیڑے مکوڑے موجودنہ ہیں، گندم کی فصل ذخیرہ کرنی چاہئیے تاکہ انہیں کسی قسم کے مالی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔