کویت سٹی(عکس آن لائن)کویت کے امیر شیخ مشال الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے۔ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے پارلیمنٹ کی تحلیل کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی ساتھ آئین کے چند آرٹیکلز بھی معطل کیے گئے ہیں تاہم تعطل کی مدت چار سال سے زیادہ نہ ہوگی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے وضاحت کی ہے کہ پارلیمنٹ کی تحلیل اور آئین کے چند آرٹیکلز کے معطل کیے جانے کا بنیادی مقصد ملک میں جمہوری عمل کے ارتقا کا جائزہ لینا ہے۔سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے تمام اختیارات امیر اور ان کی کابینہ کے ہاتھ میں رہیں گے۔
قوم سے خطاب میں کویت کے امیر نے کہا کہ کچھ مدت سے ملک پریشان کن حالات سے دوچار رہا ہے۔ ایسے میں ملک کو بچانے کی خاطر اور کے بہترین مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سخت ترین فیصلوں میں تاخیر کی گنجائش نہیں۔کویت میں مقنہ کو خلیج کی دیگر بادشاہتوں کے مقابلے میں زیادہ اختیارات حاصل ہیں۔ عشروں پر محیط سیاسی تعطل اور بحرانوں نے کابینہ میں غیر معمولی رد و بدل اور پارلیمںٹ کی تحلیل کی راہ ہموار کی ہے۔