جرمن صدر

کووڈ 19ویکسین کی تقسیم غیر مساوی ہے، جرمن صدر

ڈاکار (عکس آن لائن)جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر تین روزہ دورے پر سینیگال میں ہیں۔ اپنے دورے کے دوران شٹائن مائر نے براعظم افریقہ میں کووڈ انیس ویکیسن بنانے پر زور دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت افریقہ میں استعمال ہونے والی سو فیصد ویکسین افریقی براعظم سے باہر تیار کی جاتی ہیں۔

شٹائن مائر نے کہا کہ کورونا وبا کے پہلے سال افریقہ تک کووڈ انیس کی بہت کم خوراکیں پہنچی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں ویکسین کی تقسیم اب بھی غیر مساوی ہے۔ صدر نے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں ایک سائٹ کا دورہ کیا جہاں جرمن فرم بائیو این ٹیک اپنے پروڈکشن پارٹنر فائزر کے ساتھ مل کر کووڈ انیس ویکسین بنانے کے لیے ایک موبائل لیب قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں