اقوام متحدہ

کولمبیا کی حکومت ہتھیار ڈالنے والے فارک باغیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ( عکس آن لائن )کولمبیا میں اقوام متحدہ مشن کے سربراہ کارلوس روئیز نے فارک پارٹی کے سربراہ پر قاتلانہ حملہ ناکام بنانے کے بعد کولمبیا کے صدر ایون ڈوکیو مارکوئیز پر سابق باغیوں کے تحفظ کے اقدامات پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سماجی رہنماؤں کی جرات مندانہ آوازیں تشدد کے ذریعے خاموش کرانے اور ہتھیار ڈال دینے کے بعد سابق باغیوں کے مارے جانے سیامن حاصل نہیں کیا جاسکتا۔کولمبیا کی وزیر خارجہ کلاؤڈیا بلوم نے کہا کہ کولمبیا کی سکیورٹی فورسز کا بائیں بازو کی گوریلا تحریک فارک کے سابق کمانڈر روڈریگو لوندونیو پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنانا صدر ایون ڈوکیو کا سابق باغیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ ہے۔ وزیر خارجہ کلاؤڈیا بلوم جو فارک کے ساتھ امن معاہدہ پر عملدرآمد کی نگرانی کرنے کی انچارج ہیں نے کہا کہ صدر ڈوکو نے جنوری کے آغاز میں اقوام متحدہ سے عالمی امن مشن کی مدت میں2022 تک توسیع کی درخواست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں