ابوظہبی(عکس آن لائن) شرجیل خان نے کہا ہے کہ کوشش ہے اچھا پرفارم کروں اور اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر پاکستان ٹیم میں جگہ بنائوں۔اوپنر شرجیل خان نے کہا کہ ٹی ٹین کرکٹ آسان فارمیٹ نہیں، مختصر اور تیز فارمیٹ ہونے کی وجہ سے سوچنے کا وقت کم ملتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آرام کا وقت بھی قدرے کم میسر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی طرح ٹی ٹین ورلڈ کپ بھی ہونا چاہئے کیونکہ یہ فارمیٹ مختصر ہے لیکن آسان نہیں اگر ٹی ٹین ورلڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے تو کراوڈ اور کھلاڑی دونوں بہت لطف اندوز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی فٹنس بہتر کر رہا ہوں اور میری کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کروں اور اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر پاکستان ٹیم میں جگہ بنائوں۔یاد رہے کہ شرجیل خان ان دنوں ابوظہبی میں جاری ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں پہلی بار قلندرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں ۔یاد رہے کہ شرجیل خان نے ابوظبی میں جاری ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں پہلی بار قلندرز کی طرف سے کھیلا ،قلندرز نے اپنا آخری میچ ہفتے کو کھیلا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے، چینی صدر
- “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کا آغاز
- چین امریکہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مختلف گروہوں میں تفریق کی مخالفت کرتا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- چین اور لبنان کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے، چینی صدر
- چین میں 2024 کے دوران بغیر ویزے کے 20.115 ملین غیر ملکی دورے ریکارڈ