اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان بھر میں کورونا وباء کا زور ٹوٹنے لگا ہے جس کی وجہ سے شرح اموات اورکیسز کی تشخیص میں نمایاں اور واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والے اموات کی تعداد صرف 02 ہے۔
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی مثبت شرح 0.70 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 194 افراد میں اس وبائی مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں اس وقت 432 افراد موجود ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27492 افراد کو کورونا ٹیسٹ ہوچکا ہے۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 2 مریض جان بحق ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 249 ہوگئی ہے۔چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 27 ہزار 492 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 194 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.70 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا کے 432 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 549 تک پہنچ گئی ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ75 ہزار 109 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 962 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 988 اور بلوچستان میں 35 ہزار 471 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 58 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 700 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 261 کیسز سامنے ا?چکے ہیں۔