نعمان اعجاز

کورونا کے مشکل دور میں پاکستانیوں کا جذبہ قابل قدر ہے‘ نعمان اعجاز

لاہور(عکس آن لائن) معروف اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان میں جب بھی کوئی مشکل وقت آیا لوگوں نے بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور کورونا کی وبا میں بھی یہی جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا پر بڑا مشکل وقت ہے اور طاقت ممالک کی معیشتوں کی بنیادیں ہل کر رہ گئی ہیں ایسے میں پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے عوام کا جذبہ قابل قدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی کوئی مشکل وقت آیا مخیر حضرات نے مستحق لوگوں کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کورونا کی وبا میں بھی یہی جذبہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ رمضان المبارک میں بھی نادار اور مستحق خاندانوں کی اسی طرح مدد کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کی وباکے معاملے پر غیر سنجیدگی نہ دکھائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ اس وائرس سے بچاؤ کا یہی واحد طریقہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں