ہمایوں اختر خان

کورونا کے مشکل حالات میں اپوزیشن کوکچھ وقت کیلئے اپنی منفی سیاست کو قرنطینہ کر لینا چاہیے’ ہمایوں اختر خان

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے مشکل حالات میں اپوزیشن کوکچھ وقت کے لئے اپنی منفی سیاست کو قرنطینہ کر لینا چاہیے ،اگر ہمیں ہمسایہ ملک میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی گھمبیر صورتحال سے بچنا ہے تو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بناناہوگا ، حکومت کورونا وباء کی شدت سے بچنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے کاروبار کو بھی بچانا چاہتی ہے جس کیلئے متوازن فیصلے کئے جارہے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ کورونا وباء کی تیسری لہر اپنے عروج پر ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی سر گرمیاں محدود رکھیں اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے مرتب کئے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ بد قسمتی سے اپوزیشن مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو آگاہی دینے کی بجائے اپنی سیاست چمکانے کے چکر میں ہے اور بے جا تنقید کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پوری یکسوئی کے ساتھ کورونا وباء کی شدت سے نمٹنے ،معیشت اور لوگوں کے کاروبار کو بچانے کیلئے کوشاں ہے اور خدا کی ذات کامیابی عطا کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں